نظریہ
کمپنی کا بنیادی مقصد آئی۔ ٹی مصنوعات اور اسکی متعلقہ سروسز کو جدید ترین طریقے سے مارکیٹ میں متعارف کروانا ہے ایک ایسی جماعت کے ساتھ جو کہ پرجوش اور محنتی افراد پر مشتمل ہو جو کہ گاہکوں کو معیاری مصنوعات اور سروسز مہیا کرے اور بہترین معیاری مصنوعات کے ساتھ مارکیٹ کی رہنمائی کرے اور حتمی گاہکوں کے اطمینان کے لیے ایک پائیدار اور پُرعزم رشتہ قائم کرے۔
عظم
کمپنی کا مقصد آئی۔ ٹی مصنوعات اور متعلقہ سروسز کو مارکیٹ میں بطور رہبر پیش کرنا ہے اس طرح سے کہ وہ گاہکوں کی ضروریات کو بہترین طور پر پورا کرے اور ان کے اطمینان کا باعث ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کی ترقی اور بہتری کے لیے انہیں مہارت دینا تاکہ پیشہ وارانہ مہارت سے لیس ہوسکیں ایسی سروسز فراہم کرسکیں جو کہ گاہکوں کی ضروریات اور امیدوں کے موافق ہو۔
اقدار
کمپنی کی قدریں بہترین سروسز دینا اور رہبر کے طور پر کام کرنا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ اپنی سا لمیت، عمدگی اور پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کرنا ہے۔ ہماری بنیادی اقدار مندرجہ ذیل ہیں۔
سا لمیت اور اخلاقیات
ہم اخلاقیات، وقار انصاف اور شفافیت کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔
عمدہ کارکردگی
ہم اپنی کارکردگی کو نتائج کے نسبت سروسز کے معیار سے پیمائش کرتے ہیں۔
پیشہ وارانہ مہارت
ہم پیشہ وارانہ مہارت پر یقین رکھتے ہیں ہم کاروباری وسائل کو اس طرح استعمال کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نفع ان وسائل سے حاصل ہوجاسکے۔
ہمارے ملازمین اور گاہک
ہالمارک میں ہر شخص کے ساتھ باعزت اور غیر امتیازی سلوک رکھا جاتا ہے۔
خلاصہ
ہالمارک کمپنی لمیٹڈ (سابقہ ہالمارک انشورنس کمپنی لمیٹڈ ) کو 31 اکتوبر 1981 کو کمپنیز ایکٹ 1913 (جو کے بعد ازاء کمپنیز آرڈینینس 1984 اور اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور بعد میں انشورنس ایکٹ 1938 اور اب انشورنس آرڈیننس 2000 کے تحت بطور انشورر رجسٹر کیا گیا ہے کمپنی عامہ بیمہ کے کاروبار میں مصروف تھی۔ لیکن انشورنس آرڈیننس 2000 کے فروغ کیساتھ انشورنس کی کم از کم پیڈاپ سرمایہ کی رقم کو بڑھادیا گیا۔
یکم جنوری 2003 کو کمپنی اس پوزیشن میں نہیں تھی کہ وہ کم از کم پیڈاپ سرمایہ کی رقم کو پورا کرے اس وجہ سے کمپنی نے انشورنس بزنس کو روک لیا۔
ارکان کمپنی نے فیصلہ کیا کہ وہ کم از کم پیڈاپ سرمایہ کی رقم کو بڑھانے میں دل چسپی نہیں رکھتے جس کی وجہ سے انہوں نے کمپنی کا لائسنس منسوخ کرایا اور اس کا نام انشورنس ایکٹ سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ اس کے کاروبار کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا بجائے اس کے کہ وہ انشورنس بزنس کرے۔
2017ء میں کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے آپریشنوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو کامیابی سے بدل دیا۔ اب کمپنی مصنوعات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مدار میں بڑے پیمانے پر پیش کرتی ہے۔
کمپنی ڈیٹابیس ،اینڈ یوزر کمپوزنگ، شاخت اور سیکورٹی پورٹ فولیوں کے لیے آلات فراہم کرنے تک ہی محدود نہیں۔ کمپنی صحیح وقت پر صحیح اور مناسب حل فراہم کرنے والامقام حاصل کرنے کی کوشش میں ہے جو کہ وسیع پیمانے پر پری اور پوسٹ سیل کر سکے۔
STATUS OF COMPANY
Listed & small size