ڈائیریکٹر پروفائل
چیف ایگزیکیٹوآفیسر اینڈ ڈائیریکٹر | نوید حامد |
چیئرمین بی او ڈی / ڈائیریکٹر | سید محمد عمران |
ڈائیریکٹر | سعد آفتاب شمسی |
ڈائیریکٹر | حارث آفتاب شمسی |
ڈائیریکٹر | احتشام اشرف |
ڈائیریکٹر | محمد فرخ بشیر |
ڈائیریکٹر | زبیر احمد خان |
ایس محمد عمران (چیئرمین اور ڈائریکٹر)
محترم ایس محمد عمران نے اپنی گریجویشن کی تعلیم بزنس میں مکمل کی اور اس وقت لسٹڈ کمپنی کے ساتھ ساتھ دیگر پانچ نجی کمپنیوں کے بھی ڈائریکٹر ہیں یہ ڈائریکٹر کے عہدہ کو سنبھالنے کا 9سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ ہالمارک کمپنی میں 2010سے ڈائریکٹر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ہالمارک کمپنی کے لئے بخوشی اپنی ایک کمپنی کا ہالمارک کے ساتھ انضمام کرنے کا فیصلہ مانا جو کہ ایک بڑی قربانی ہے یہ فیصلہ اقلیتی حصص داروں اور ہالمارک کمپنی کے فائدے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ ان کے مقاصد کو محفوظ رکھا جاسکے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کمپنی کے فری فلوٹ کی تعمیل کا بھی وعدہ کیا ہے جس کے لیے یہ اپنے حصص مارکیٹ میں فروخت کریں گے جو کہ مارکیٹ کی موجودہ قیمت اور پار سے کم قیمت پر فروخت ہوں گے ان کے پاس وہ تمام تر صلاحیت موجود ہے جو کہ کمپنی اور اس کے بورڈ کو ترقی اور کامیابی کی طرف لے جائے یہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نوید حامد (ڈائریکٹر)
محترم نوید حامد کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دیگر نجی کمپنیوں میں آئی ٹی کے کئی منصوبوں کا انتظام بھی سنبھال رہے ہیں ان کے پاس آئی ٹی کی صنعت میں پراجیکٹ منیجمنٹ کا 12سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی سے سافٹ ویئر انجنیئرنگ مکمل کی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت میں 5سال سے زائد عرصہ تک خدمات انجام دیں۔ یہ 2010 سے بورڈ آف ڈائریکٹر میں خدمات انجام دے رہے ہیں آئی ٹی کی صنعت میں ان کے تجربے نے کمپنی کو نہایت اہم مرحلے میں بہت تقویت دی اور کامیابی سے روشناس کرایا۔ ان کے تجربے اور بے انتہاء کوششوں کی بدولت ہالمارک کمپنی جو کہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بند تھی اس قابل ہوئی کہ وہ ایک نئے کاروبار سے منافع کماسکے۔
محمد فرخ بشیر (ڈائریکٹر)
محترم محمد فرخ بشیر ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کے ممبر ہیں اور کمپنی میں ڈائریکٹر اور چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں انہوں نے کمپنی میں 1سال کی مدت تک چیف ایگزیکٹیو کا عہدہسنبھالا ہے پر جب کمپنی کو ان کی صلاحیتوں کی ضرورت ان کی اپنی مہارتی میدان یعنی فنانس میں ہوئی تو انہوں نے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے دستبرداری لے کے چیف فنانشل آفیسر کا عہدہ اپنا لیا۔ فنانس ڈیپارٹمنت کی قیادت کا ان کو 7سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے بی ڈی او ابراہیم اینڈ کو سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور اس وقت ایک اہم فنانس ایگزیکٹیو کے طور پر خدمات انجام دہے رہے ہیں۔ یہ ہوائی جہاز کو ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی میں ڈائریکٹر بھی ہیں اور ہالمارک کمپنی میں بطور ڈائریکٹر 2010سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حارث اے شمسی (ڈائریکٹر)
محترم حارث آفتاب شمسی ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں جن کے پاس سینمیٹک انٹرپرائز سیکورٹی سلوشنز کی ڈیزائیننگ اور عمل درآمد اور اس کی پری سیل میں مہارت ہے ان میں ای میل سیکورٹی، انکریپشن ٹیکنالوجی اور ورچول اور فزیکل انوائیرمنٹ کا بنانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے 2005میں اپنی گریجویشن بزنس کی فیلڈ میں مکمل کی اس کے بعد وہ آئی ٹی کی فیلڈ میں فنانس پروفیشنل کے طور پر کام کرتے رہے۔ انہوں نے 3سال بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کے طور پر کام کیا ہے۔ آپ 2012سے آئی ٹی کے پیشے سے پوری طرح وابستہ ہو گئے اور بطور سسٹم انجنیئر کام کا آغاز کیا ان کے اس تجربے نے کمپنی کو نئی کاروباری سرگرمیوں میں کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ ان کے فنانس اور آئی ٹی کے تجربے اور مارکیٹ کی سمجھ نے کمپنی کو اپنے اہداف حاصل کرنے میں بہت مدد کی یہ آڈٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اورکمپنی میں2010سے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
سعد آفتاب شمسی (ڈائریکٹر)
محترم سعد آفتاب شمسی ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی سے انجنیئرنگ میں اپنی گریجویشن مکمل کی ۔ 2006سے یہ آئی ٹی کمپنیز میں فنانس پروفیشنل کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ہی کمپنی کو نئے بزنس آپریشن کی تجویز دی تھی اور اس وقت سے اب تک یہ کمپنی کے ہر دور میں اس کے ساتھ ساتھ محنت کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو کمپنی کے لئے وقف کیا ہوا ہے۔ ان کا آئی ٹی کا پس منظر اور مارکیٹ میں نمائندگی کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ یہ ایچ آر اینڈ ریمینونیریشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں آپ ایک ویلور کمپنی میں ڈائریکٹر بھی ہیں اور ہالمارک کمپنی میں 2010سے ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
احتشام اشرف (ڈائریکٹر)
محترم احتشام اشرف نے اپنی گریجویشن کی تعلیم انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مکمل کی اور اس فیلڈ میں پوری طرح سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ یہ 2010سے کمپنی میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں اور آڈٹ کمیٹی کے ابتداء سے ہی اس کے ممبرر رہے ہیں۔ یہ کمپنی کے اپنے تجارتی امور، کسٹمر کی ضرویات و مانگ، سپلائر کا انتظام اور سامان کے میعاد سے متعلق امور میں پوری طرح سے رہنمائی کرتے رہے ہیں۔
زبیر احمد خان (ڈائریکٹر)
محترم زبیر احمد خان کمپنی کی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں انہوں نے یونیورسٹی آف کراچی سے اپنی گریجویشن مکمل کی ہے اور 2017میں اس کمپنی میں بطور انڈیپینڈینٹ ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی اور اب وہ کمپنی کی آڈٹ کمیٹی کا ایک اہم حصہ ہیں اور پوری طرح سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں یہ دو اور نجی کمپنیوں میں بھی طور ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Legal Advisor:
Sayeed A.Sheikh & Co.Advocates
Auditor:
S.M. Suhail & Co. Chartered Accountants
شیئر ہولڈنگ کے پیٹرن
فیصد | حصوں کی قیمت | حصوں کی تعداد | حصص یافگان کی تعداد | حصص یافگان کی اقسام | سیریل نمبر |
۳۸.۴۶ | ۰۰۰،۳۱۹،۲ | ۹۰۰،۲۳۱ | ۷ | ڈائیریکٹر/سی ای او | ۱ |
۵۶.۵۳ | ۰۰۰،۶۷۸،۲ | ۸۰۰،۲۶۷ | ۳۴۱ | آزاد اشخاص | ۲ |
۰۴.۰ | ۰۰۰،۲ | ۲۰۰ | ۱ | کارپوریٹ سیکٹر | ۳ |
۰۲.۰ | ۰۰۰،۱ | ۱۰۰ | ۱ | دیگر | ۴ |
۰۰۰،۰۰۰،۵ | ۰۰۰،۵۰۰ | ۳۵۰ |
ضابطہ اخلاق
- ڈائیریکٹر کی ٹریننگ
- ملازمت سے ریٹائرمنٹ
- ڈائیریکٹر اجلاس
- قابل اطلاق (ممبر آف بورڈ آف ڈائیریکٹر ، سینیر مینیجر اشخاص، تمام ملازمین)
- کمپنی کی پالیسی(HR سے منظور شدہ)
- کام کے ماحول
- مواصلات کا طریقہ(اعلیٰ سے نچلے اور نچلے سے اعلیٰ درجے دونوں کے لئے)
- صحت اور حفاظت
- سامان(غیر اخلاقی سرگرمیاں)
- عالمی اور مقامی معیشت
- عالمی اور مقامی مصنوعات کے استعمال
ڈئیریکٹر کی رپورٹ
ہالمارک کمپنی کی کارکردگی
- آپریشنل
- مالیاتی
- اندرونی پہلو
- ایچ آر اقدامات
- SAP initiative
- Future forecasting
- کورپوریٹ گورننس
- آئی پی او خوردہ سے عام میں
- گلوبل اور مقامی اقتصادی قدر
ارکان کے لئے بیانِ تعمیلات کا جائزہ
اراکین کو آڈیٹر کی رپورٹ